پاکستان

وزیراعظم شہبازشریف کی موجودگی میں 19 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اُٹھا لیا

تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف موجود تھے۔ صدر مملکت آصف زرداری نے وفاقی کابینہ کے لیے نامزد کردہ ارکان سے حلف لیا

اسلام آباد(کھوج نیوز)وزیراعظم شہبازشریف کی موجودگی میں 19 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اُٹھا لیا۔ وفاقی کابینہ میں شامل ارکان نے اپنے عہدوں کو حلف اٹھا لیا ہے۔ اسلام آباد میں منعقدہ حلف برداری کی اس تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف موجود تھے۔ صدر مملکت آصف زرداری نے وفاقی کابینہ کے لیے نامزد کردہ ارکان سے حلف لیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کی تشکیل کے لیے مشاورت مکمل کرنے کے بعد ارکان کی تقرری کے لیے حتمی فہرست آج صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھجوائی تھی۔ مشاورت کے بعد متحدہ قومی موومنٹ، استحکام پاکستان پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کو بھی  وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

وزیراعظم کی جانب سے بھجوائی گئی فہرست کے مطابق، وفاقی کابینہ میں خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، رانا تنویر حسین، اعظم نذیر تارڑ، چوہدری سالک حسین، عبدالعلیم خان، انجینئر امیر مقام، سردار اویس احمد خان لغاری، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، قیصر احمد شیخ، ریاض حسین پیرزادہ، اسحٰق ڈار، مصدق مسعود ملک، محمد اورنگزیب، احد خان چیمہ اور محسن رضا نقوی شامل ہیں۔وزیراعظم نے شزا فاطمہ خواجہ کا نام وزیر مملکت کے طور پر تجویز کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button