پاکستان

وزیراعظم شہبازشریف 1 ہزارارب کی بچت کرنےکا اعلان،انصارعباسی نےمحمود شام کی امیدوں پرپانی پھیردیا

شہبازشریف کی اپنی گزشتہ حکومت کے دوران تشکیل دی گئی کمیٹی نے سالانہ ایک ہزار ارب روپے کی بچت کیلئے اقدامات تجویز کیے تھے۔ لیکن اس کمیٹی کی تجاویز کو نظر انداز کردیا گیا تھا

کراچی(کھوج ویب ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف 1 ہزارارب کی بچت کرنےکا اعلان،انصارعباسی نےمحمود شام کی امیدوں پرپانی پھیردیا، سینئر صحافی اور کالم نویس محمود شام ایک قومی روزنامہ میں لکھتے ہیں کہ میں تو نئے وزیر خزانہ کا یہ بیان سن کر بہت خوش ہوا کہ’’ ہمیں پہلے اپنے سرکاری اخراجات کم کرکے اپنے گھر کو ٹھیک کرنا ہوگا۔‘‘ لیکن فیس بک پر میرے احباب نے اکثر حلف اٹھانے کے بعد غیر منتخب وزرائے خزانہ کے ایسے بیانات بھیج دیے۔اور کہا کہ یہ صرف زبانی جمع خرچ ہے۔پھر جب آٹھ سیاسی پارٹیوں کے اشتراک اور مقتدرہ کے انہماک سے وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھانے والے وزیر اعظم شہبازشریف کی طرف سے سرکاری اخرابات محدود کرنے کیلئے ایک باقاعدہ کمیٹی کی تشکیل کا حکم سامنے آیا۔ میری مسرت کی کوئی انتہا نہ رہی۔

محمود شام لکھتے ہیں کہ مگر میری سرخوشی اور ساری امیدوں پر انصارعباسی صاحب کی ایک مفصل رپورٹ نے پانی پھیر دیا۔اعداد و شُمار کے ساتھ وہ یہ کہہ رہے ہیں کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی اپنی گزشتہ حکومت کے دوران تشکیل دی گئی اعلیٰ سطحی کمیٹی نے سالانہ ایک ہزار ارب روپے کی بچت کیلئے جامع اقدامات تجویز کیے تھے۔ لیکن اس کمیٹی کی بیشتر تجاویز کو نظر انداز کردیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button