پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا چینی انجینئرز سے خطاب، بڑی یقینی دہانی کروا دی

بشام واقعہ دہشت گردوں کا بزدلانہ فعل تھا اور ایسے واقعات کا مقصد پاک چین غیر معمولی دوستی کو متاثر کرنا تھا: وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے چینی انجینئروں سے خطاب میں ان کو بڑی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کا مقصد پاک چین دوستی کو متاثرکرنا تھا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے آج داسو کا دورہ کیا اور چینی انجینئرز اور ورکرز سے گفتگو کی۔ انہوں نے بشام واقعے پر چینی انجینئرز اور ورکرز سے اظہار تعزیت بھی کیا۔ چینی انجینئرز اور ورکرز سے اپنی گفتگو میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ بشام واقعہ دہشت گردوں کا بزدلانہ فعل تھا اور ایسے واقعات کا مقصد پاک چین غیر معمولی دوستی کو متاثر کرنا تھا، چینی بھائیوں اور بہنوں سیاظہاریکجہتی کیلیے داسو کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے میں ہمارے دشمن کوئی بھی موقع جانے نہیں دے رہے، چینی انجینیئرز کو ہر ممکن سکیورٹی فراہم کریں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ بشام واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button