پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی گورنرہاؤس میں ایرانی صدرابراہیم رئیسی اورخاتون اول سےملاقاتیں

مریم نواز شریف نے ایرانی صدر اور دیگر وفد کو لاہور میں خوش آمدید کہا وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف نے اسلامی انقلاب کی45ویں سالگرہ پر مبارکباد بھی پیش کی

لاہور (کھوج نیوز ): وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی گورنر ہاؤس میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور خاتون اول سے ملاقاتیں کیں اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایرانی صدر ابرہیم رئیسی اور وفد کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانہ میں بھی شرکت کی۔ ایران سے آنے والے وفد کی روایتی دیسی کھانوں سے تواضع کی گئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور خاتون اول جمیلہ علم الہدیٰ کا لاہور آمد پر شکریہ ادا کیا.


وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ایرانی صدر اور دیگر وفد کو لاہور میں خوش آمدید کہا وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف نے اسلامی انقلاب کی45ویں سالگرہ پر مبارکباد بھی پیش کی وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پاک ایران دوستی کی تاریخ عشروں پر حیط ہے۔ مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ غربت کے خاتمے کیلئے اقتصادی منصوبوں پر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔ مریم نواز شریف صنعتی، زرعی ترقی کیلئے دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ مریم نواز شریف نے ایرانی وصدر کی توجہ دلاتے ہوئے انھیں بتایا کہ
پنجاب کی ویلیو ایڈڈ لائیو سٹاک مارکیٹ میں ایران کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ ایف ایم ڈی زونز کے قیام اور حلال گوشت کی برآمد سے دونوں ممالک کثیر زرمبادلہ حاصل کر سکتے ہیں۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں ماحول دوست گرین انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔ مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ ایران کے عوام کی خوشحالی اور امن و سکون کیلئے دعاگو ہوں۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور خاتون اول جمیلہ علم الہدیٰ نے پرتپاک استقبال پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر پرویز رشید، وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن، صوبائی وزیر سیکنڈری ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلیمان رفیق، صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین، صوبائی وزیر انڈسٹریز چوہدری شافع حسین، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، لاہور میں تعینات ایرانی قونصل جنرل مہران مواحدفر اور دیگر حکام کی شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button