پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت،وزیرصحت خواجہ عمران نذیربارش سےمتاثرہ افراد کےلئےسامان لیکرپشاور پہنچ گئے

خواجہ عمران نذیر نےکہا کہ ہمارے قائدین میاں نوازشریف، مریم نواز شریف خیبر پختونخوا کی عوام سے بہت پیار، محبت کرتے ہیں

لاہور(کھوج نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت،وزیرصحت خواجہ عمران نذیربارش سےمتاثرہ افراد کےلئےسامان لیکرپشاور پہنچ گئے۔رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر خیبر پختونخوا میں بارشوں سے متاثرہ افراد کے لئے امدادی سامان لیکر پشاور پہنچ گئے۔خواجہ عمران نذیر نے بارش، سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے 6 ٹرک سے زائد کا امدادی سامان سٹی کونسل پشاور کے میئر جاجی زبیر علی کے حوالہ کیا۔بعد ازاں پنجاب کے صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر نے پشاور میئر ہاؤس میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف، وزیر اعلی مریم نواز شریف کی ہدایات کے تحت خیبر پختونخوا کے عوام کے لئے امدادی سامان لیکر حاضر ہوا ہوں۔

خواجہ عمران نذیر نےکہا کہ ہمارے قائدین میاں نوازشریف، مریم نواز شریف خیبر پختونخوا کی عوام سے بہت پیار، محبت کرتے ہیں اور وہ ہمیشہ مصیبت، تکلیف کی گھڑی میں پختونخوا کے عوام کے ساتھ کھڑے نظر آئیں گے۔ انھوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کی عوام کی مدد کے لئے پنجاب حکومت ہر ممکن وسائل فراہم کرے گی۔ میڈیا سے گفتگو کے بعد خواجہ عمران نذیر نے بارش سے متاثرین میں راشن، دیگر امدادی سامان تقسیم کیا، جس پر بارش سے متاثرہ افراد نے امدادی سامان ملنے پر میاں نواز شریف، مریم نواز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

صوبائی وزیرصحت عمران نذیر نے سٹی کونسل پشاور کے اراکین سے بھی خطاب کیا۔ انھوں نے پشاور سٹی کونسل کے میئر کی درخواست پر فیلڈ ہسپتالوں کو ایک ہفتہ کے لئے پشاور بھیجنے کا فیصلہ کیا ۔ خواجہ عمران نذیر نے یقین دلایا کہ کل رات تک فیلڈ ہسپتال پشاور پہنچ جائیں گے، ادویات، ٹیسٹس، ڈاکٹرز کی ٹیمیں ہمراہ ہوں گی۔ خواجہ عمران نذیر نے بتایا کہ پشاور میں ہمارے فیلڈ ہسپتال خیبر پختونخوا کے عوام کو جدید طبی سہولیات مفت فراہم کریں گی۔

اس موقع پر پشاور سٹی کونسل کے میئر حاجی زبیر علی نے بھی خطاب کیا اور امدادی سامان بھیجنے پر حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا پشاور سٹی کونسل کے میئر نے خواجہ عمران نذیر کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔ پشاور سٹی کونسل نے صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر، سابق ایم پی اے عمران صدیق بھٹی کو روایتی پگڑیاں بھی پہنائیں۔ چیف ڈرگ کنٹرولر اظہر جمال سلیمی، ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے محمد عرفان، رانا عمران، سیف الدین، ڈاکٹر شاہجہان صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر سٹی کونسل پشاور کے مئیر، ڈپٹی میئر، اراکین، بلدیاتی نمائندوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button