پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اچھرہ واقعہ کی ہیروئین اے ایس پی سےملنےکیوں گئیں؟

مریم نواز نے اے ایس پی شہر بانو کو نوجوان افسروں کے لیے قابل تقلید قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خوشی ہے اے ایس پی شہربانو نے نوجوان افسروں کے لیے بہادری اور جرأت کی مثال قائم کردی

لاہور(کھوج نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اچھرہ واقعہ کی ہیروئین اے ایس پی سے ملنے کیوں گئیں؟دونوں کے درمیان کیا بات چیت ہوئی مکمل کہانی کھل گئی،رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اے ایس پی شہر بانو کو نوجوان افسروں کے لیے قابل تقلید قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خوشی ہے اے ایس پی شہربانو نے نوجوان افسروں کے لیے بہادری اور جرأت کی مثال قائم کردی ہے۔ جمعرات کے روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سیدہ شہر بانو نے ملاقات کی، ملاقات میں اے ایس پی شہر بانو نے اقلیتی کمیونٹی اور ٹرانس جینڈرزکے بارے میں وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی اور لاہور، گوجرانوالہ اور راولپنڈی میں جانوروں کے ریسکیو سینٹرز کے مسائل کے بارے میں بھی ان کو آگاہ کیا۔

مریم نواز کی اے ایس پی سیدہ شہر بانو نقوی کو تھپکی، شہر بانو نقوی نے نوجوان افسروں کے لئے بہادری اور جرأت کی مثال قائم کی، آپ کا کردار قابل تقلید ہے اے ایس پی شہر بانو نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو اچھرہ واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا جبکہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے اچھرہ واقعہ پر جراّت کا مظاہرہ کرنے پر اے ایس پی شہربانو کو شاباش دی۔

اس موقع پر گفتگو میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے اے ایس پی شہر بانونقوی کو نوجوان افسروں کے لیے قابل تقلید قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ اے ایس پی شہربانو نے نوجوان افسروں کے لیے بہادری اور جرأت کی مثال قائم کردی ہے، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اے ایس پی سیدہ شہر بانونقوی کو گلے لگایا اور تھپکی دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قوم کی بیٹی و ہیرو ASP شہربانو نقوی کا حوصلہ بڑھایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button