پاکستان

وزیراعلیٰ کے پی کے اور شہباز شریف کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں کیا طے پایا؟ کہانی کھل گئی

وزیراعظم سے ملاقات میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا معاملہ بھی اٹھایا اور سینیٹ الیکشن سے متعلق بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کرنی ہے: علی امین گنڈا پور

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور اور وزیراعظم میاں شہباز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا طے پایا؟ اس حوالے سے تمام کہانی کھل گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور اور شہباز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ دونوں رہنمائوں کے درمیان ہونے والی ملاقات مثبت رہی جبکہ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے وزیراعظم ہائوس آمد پر وزیراعلیٰ کے پی کے کا خیر مقدم کیا۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزرا احسن اقبال ،امیر مقام اور اعلی سرکاری افسران بھی موجود تھے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے وزیراعظم میاں شہباز شریف کو صوبے کے انتظامی امور سے تفصیلی آگاہ کیا جبکہ ملاقات کے بعد علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے تمام امور پر مثبت انداز میں گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم نے مالی مشکلات سے آگاہ کیا، ایسا کوئی مطالبہ نہیں کریں گے جو وفاقی حکومت کے لیے نا ممکن ہو، وزیراعظم نے یقین دلایا کہ صوبے کے واجبات ادا کریں گے۔

وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا معاملہ بھی اٹھایا، میں نے بتایا کہ سینیٹ الیکشن سے متعلق بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کرنی ہے، وزیراعظم نے یقین دلایا کہ میری جلد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے گی اور وزیراعظم سے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے سیاسی انگیجمنٹ ضروری ہے، سیاسی انگیجمنٹ ہوگی تو سیاسی مسائل حل ہوں گے جبکہ وزیراعظم نے کہا کہ صوبے نے آپ کو مینڈیٹ دیا ہے، شہاب خان کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا جو ٹیم لانا چاہیں لائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button