پاکستان

وزیرداخلہ نےعراق سےملنےوالےتحائف توشہ خانہ میں جمع کروائےیا نہیں؟

رانا ثنا اللہ نے عراق کے دورے کے دوران تحفے کے طور پر ملنے والا قیمتی پستول اور ایک موبائل توشہ خانہ میں جمع کروا دئیے

 اسلام آباد(کھوج نیوز)وزیرداخلہ نےعراق سےملنےوالےتحائف توشہ خانہ میں جمع کروائےیا نہیں؟ کھوج نیوز کے کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ خان نے دورہ عراق میں ملنے والےقیمتی تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے عراق کے دورے کے دوران تحفے کے طور پر ملنے والا قیمتی پستول اور ایک موبائل توشہ خانہ میں جمع کروا دئیے۔ یہ تحائف عراقی وزیر داخلہ عبدالامیر الشماری نے جذبہ خیر سگالی کے طور دیے تھے۔

وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ دورہ عراق میں ملنے والے تحائف ملک اور قوم کی امانت ہیں اس لئے انہیں قومی خزانے میں جمع کرا دیا گیا ہے۔۔ رانا ثنا اللہ عراقی ہم منصب کے دعوت پر 4 روز کے لیے عراق گئےتھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button