پاکستان

پارٹیشن نہیں ”آزادی کے بعد ” : چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ وکیل کو سبق سکھا دیا

پارٹیشن کے الفاظ ہندوستان والے کہہ سکتے ہیں کیونکہ وہ کبھی حکمران نہیں رہے، ہمیں فخر سے آزادی حاصل کرنے کے الفاظ کو استعمال کرنا چاہیے

اسلام آباد(کھوج نیوز) ”پارٹیشن” نہیں ”آزادی کے بعد” چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ایک سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل کو سبق سکھا دیاجس پر سب خاموش ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق سرپم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے چترال اراضی تنازع کیس کی سماعت کی جس میں درخواست گزار کے وکیل نے ”پارٹیشن” کا لفظ استعمال کیا تو قاضی فائز عیسیٰ نے وکیل کو سبق سکھاتے ہوئے کہا کہ آپ ”پارٹیشن کا لفظ کیوں استعمال کر تے ہیں آپ پارٹیشن کی بجائے ”آزادی کے بعد ” کے الفاظ استعمال کریں۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ پارٹیشن کے الفاظ ہندوستان والے کہہ سکتے ہیں کیونکہ وہ کبھی حکمران نہیں رہے، ہمیں فخر سے آزادی حاصل کرنے کے الفاظ کو استعمال کرنا چاہیے۔ عدالت نے درخواست مسترد کردی، اس سے قبل درخواست گزار سول کورٹ اور ہائی کورٹ میں بھی جائیداد کی ملکیت ثابت کرنے میں ناکام رہا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button