پاکستان

پارٹی صدارت کا معاملہ، باپ بیٹے کے درمیان بہنوں پر بڑا تنازعہ کھڑا ہوگیا

آصف زرداری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کی صدارت فریال تالپور جبکہ بلاول بھٹو پارٹی کی صدارت آصفہ بھٹو کو سونپنا چاہتے ہیں

کراچی(کھوج نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرن کی صدارت کا عہدہ کس کے پاس جائے گا ؟ آصفہ بھٹو یا فریال تالپور ؟ اس حوالے سے بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری میں ایک بار پھر ٹھن گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری صدر نے صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرن کا عہدہ چھوڑ دیں گے اور اس حوالے سے انہوں نے اس پارٹی کا صدر اپنی بہن فریال تالپور کو بنانے کے فیصلہ کیا ہے جبکہ ان کے صاحبزادے و چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اس فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ذمہ داری میری بہن آصفہ بھٹو کی دی جائے ۔ اس معاملے پر دونوں باپ بیٹے میں شدید اختلافات پائے جا رہے ہیں جبکہ اس حوالے سے پارٹی رہنمائوں کا مؤقف ہے کہ کوئی اختلاف نہیں ہے بلکہ صرف اختلاف رائے جس کا فیصلہ خوش اسلوبی کے ساتھ بیٹھ کر ہو جائے گا کہ پارٹی کی صدارت کس کو ملنی چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button