پاکستان

پاکستان میں نئی حکومت کا قیام، ایران سے درآمدات میں کتنا اضافہ ہوا؟ رپورٹ آگئی

نئی حکومت کے پہلے ماہ ایران سے درآمدات میں 25 فیصد کا اضافہ ہوا اور رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ایران سے درآمدات 16 فیصد بڑھ گئی ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد ایران سے درآمدات میں کتنا اضافہ ہوا ہے؟ اس حوالے سے منظر عام پر آنے والی رپورٹ نے سب کو چونکا کر رکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ نئی حکومت کے پہلے ماہ ایران سے درآمدات میں 25 فیصد کا اضافہ ہوا اور رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ایران سے درآمدات 16 فیصد بڑھ گئی ہیں۔ ذرائع وزارت تجارت کے مطابق مارچ 2024 میں ایران سے درآمدات کاحجم 9 کروڑ 56 لاکھ ڈالر رہا جب کہ مارچ 2023 میں ایران سے درآمدات7 کروڑ64 لاکھ ڈالرز تھیں، فروری 2024 میں ایران سے درآمدات کا حجم 8 کروڑ 61 لاکھ ڈالرز تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال جولائی تا مارچ ایران سے درآمدات77 کروڑ30 لاکھ ڈالر رہیں جب کہ گزشتہ سال اسی مدت میں ایران سے درآمدات کا حجم 66 کروڑ 91 لاکھ ڈالر تھا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ 3 سال کے دوران پاکستان کی ایران سے درآمدات 2 ارب 17 کروڑ ڈالر رہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button