پاکستان

پاکستان پوسٹ نے ججز کو بھیجے گئے خط پر بڑا قدم اٹھا لیا

پاکستان پوسٹ نے ججوں کو مشکوک پاڈر بھرے خطوط ملنے کے بعد فوری اقدامات کیلئے مراسلہ جاری کردیا' ججز، سفارتکاروں اوردیگر ہائی پروفائل کی میلز کو خصوصی طورپر چیک کیا جائے

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان پوسٹ نے ججز کو بھیجے گئے خط پر بڑا قدم اٹھا لیا ‘ پاکستان پوسٹ نے ججز، سفارت کاروں اور دیگر ہائی پروفائل کی میلز کو خصوصی طورپر چیک کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پوسٹ نے ججوں کو مشکوک پاڈر بھرے خطوط ملنے کے بعد فوری اقدامات کیلئے مراسلہ جاری کردیا۔ مراسلے میں اسٹاف کی سیفٹی اورسکیورٹی کیلئے ماسک اور دستانے مہیا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عملے کوپوسٹ آفس میں آنے والے لیٹرز اور دیگرمیلزکواحتیاط کے ساتھ چیک کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ججز، سفارت کاروں اوردیگر ہائی پروفائل کی میلز کو خصوصی طورپر چیک کیا جائے۔ مراسلے میں پوسٹل اسٹاف کو میلزکی بکنک اور ترسیل کے دوران چوکس رہنے کی بھی ہدایت کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button