پاکستان

پاکستان کے اخراجات آمدنی سے زیادہ ہیں،عالمی بینک نے خبردارکردیا

پاکستان کے اخراجات آمدنی سے زیادہ ہیں جس کے نتیجے میں ملکی اور بیرونی قرضوں میں اضافہ ہورہاہے

اسلام آباد(کھوج نیوز)پاکستان کے اخراجات آمدنی سے زیادہ ہیں،عالمی بینک نے خبردارکردیا۔رپورٹ کے مطابق عالمی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان کے اخراجات آمدنی سے زیادہ ہیں۔ جنوبی ایشیا کے لیے عالمی بینک کے ریجنل ڈائریکٹر میتھیو ورغیس نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (پائیڈ) اور عالمی بینک کے زیراہتمام مالیاتی اور گورننس اصلاحات پرہونے والے مباحثہ سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ موجودہ معاشی بحران سے نمٹنے کیلیے اصلاحات کے عمل کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہناتھا کہ پاکستان کے اخراجات آمدنی سے زیادہ ہیں جس کے نتیجے میں ملکی اور بیرونی قرضوں میں اضافہ ہورہاہے۔ تقریب سے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے وائس چانسلر ڈاکٹر ندیم الحق، پائیڈ کی جوائنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر درنایاب اور دیگر نے خطاب کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button