پاکستان

پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی وجہ سےاشیاء کےنرخ نیچے آرہے ہیں،وزیراعلیٰ مریم نواز کا دعویٰ

اجلاس کے شرکاء نے اعتراف کیا کہ وزیر اعلی مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق رمضان نگہبان پیکیج تاریخی اقدام ہے

لاہور(کھوج نیوز)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی کابینہ کا تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پروزیراعلی مریم نوازشریف کو خراج تحسین پیش کیا اور اس امرپراطمنان کا اظہاربھی کیا کہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی پرفارمنس کی وجہ سے اشیاء کے بے مثال حد تک نرخ نیچے آرہے ہیں۔وزیر اعلی مریم نواز شریف نے چیف سیکرٹری اور ان کی ٹیم، ضلعی انتظامیہ ر مضان میں بہتر اقدامات پر شاباش کی مستحق ہے۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف پوری ٹیم نے رمضان پیکیج اور پرائس کنٹرول کے لیے توقع سے بڑھ کر کام کیا۔ مریم نواز شریف نے اس عزم کا اظہار بھی کیاکہا گلے سال مستند ڈیٹا کے ساتھ بہتر رمضان پیکیج لائیں گے۔

مریم نوا ز نے کہا کہ صوبے بھر میں 35لاکھ سے زائد گھرانوں کورمضان پیکیج کی ترسیل مکمل ہوچکی ہے۔ مریم نواز شریف نے ایک ہفتے تک رمضان پیکیج کی ترسیل کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔ مریم نوازکو بتایا گیا کہ پیا ز اور دیگر اشیا کی قیمتیں تیزی سے نیچے آرہی ہیں۔ اجلاس کے شرکاء نے اعتراف کیا کہ وزیر اعلی مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق رمضان نگہبان پیکیج تاریخی اقدام ہے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیبرمضان پیکیج کی کامیابی کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے۔ مریم اورنگزیب صوبائی کابینہ نے 2023-24کے بجٹ مالیتی 4480.7ارب روپے کی منظوری دے دی ۔مالی سال 2023-24 کے لئے ترقیاتی بجٹ 655ارب روپے مختص کئے گئے ۔سماجی تحفظ اقدامات کا تخمینہ بجٹ20ارب روپے بھی منظورصحت کے لئے 473.6،تعلیم کے لئے 596ارب، تعمیرات 382ارب اور لوکل گورنمنٹ127.7 ارب روپے کا بجٹ رمضان پیکیج کے لئے 30ارب روپے کا بجٹ منظور کئے گئے ۔مفت کتابوں کی فراہمی کے لئے 11ارب روپے کا تخمینہ سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے لئے12.5ارب روپے مختص کئے گئے جبکہ پی کے ایل آئی انڈومنٹ فنڈ کے لئے 10ارب روپے مختص حفظان صحت کے توسیع پروگرام کے لئے 11.4ارب روپے مختص کئے گئے۔

گندم کے قرضہ کی ادائیگی کے لئے 264ارب روپے مختص کئے گئے ۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف کے خصوصی اقدامات کے لئے بھی بجٹ مختص کئے گئے ۔بجٹ میں زراعت پر 25.6ارب روپے سبسڈی کے لئے مختص کئے گئے ۔صوبائی کابینہ نے ضمنی بجٹ 2023-24 کی منظوری بھی دی ۔صوبائی کابینہ نے پنجاب سیلز ٹیکس سروس ایکٹ میں ترامیم کی منظوری بھی دیکابینہ نے جولائی تا اکتوبر، نومبر تا فروری اور مارچ 2024 کے بجٹ کی توسیع بھی کی۔ صوبائی کا بینہ نے آئی ایم ایف کو تسلی بخش بریفنگ دینے پر سیکرٹری فنانس مجاہد شیر دل کو کی صلاحیتوں کو بھی سراہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button