پاکستان

پنجاب حکومت کا انکار، آئی جی اسلام آباد کی تعیناتی کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا

علی ناصر رضوی ڈی آئی جی آپریشن لاہور کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیںجبکہ صوبائی حکومت نے علی ناصر رضوی کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے

لاہور(کھوج نیوز) پنجاب حکومت کے نئے آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی خدمات وفق کے سپرد کرنے سے انکار کرنے کے بعد آئی جی اسلام آباد کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق علی ناصر رضوی ڈی آئی جی آپریشن لاہور کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے علی ناصر رضوی کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ آئی جی اکبر ناصر خان نے چارج چھوڑ دیا لیکن نئے آئی جی علی ناصر رضوی نے اب تک چارج نہیں لیا۔ سابق آئی جی اکبر ناصر کے عہدہ چھوڑنے کے بعد تین دن سے آئی جی اسلام آباد کا عہدہ خالی ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد پولیس کے سینئر ڈی آئی جیز نے جونیئر افسر کے آئی جی بننے کے نوٹیفکیشن کے بعد چھٹی کی درخواست دے دی۔ ڈی آئی جیز ملک اویس، حسن رضاخان اور شعیب جانباز نئے نامزد آئی جی علی ناصر رضوی سے سینئر ہیں۔ اس حوالے سے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں، معاملے کو حل کرلیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button