پاکستان

پنجاب کی صوبائی کابینہ نے طلبہ کو بڑی اور حیران کن خوشخبری سنا دی

طلباء پربوجھ کم کرنے کے لیے الیکٹرک بائیکس کی ڈان پیمنٹ 25 ہزار اور ماہانہ قسط 5 ہزار روپے سے کم ہوگی: صوبائی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ

لاہور(کھوج نیوز) پنجاب کی صوبائی کابینہ نے طلبہ کو بڑی اور حیران کن خوشخبری سنا دی ‘ پنجاب کی صوبائی کابینہ نے طلبہ کو 20 ہزار الیکٹرک بائیکس دینے کے منصوبے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں سال 2023-24ء کے سالانہ اور ضمنی بجٹ گرانٹ کی منظوری کی توثیق کی گئی۔ اجلاس میں پنجاب ائیر ایمولینس پروجیکٹ کا جائزہ لیا گیا جب کہ لاہورنالج پارک کو پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی کے سپرد کرنے اور پنجاب بینک کی جانب سے 20 ہزارالیکٹرک بائیکس کی فراہمی کے منصوبے کی منظوری بھی دی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ طلباء پربوجھ کم کرنے کے لیے الیکٹرک بائیکس کی ڈان پیمنٹ 25 ہزار اور ماہانہ قسط 5 ہزار روپے سے کم ہوگی۔ امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبا کو بائیکس دینے کے لیے الگ اسکیم لائیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے سرگودھا میں ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیعلاج اور اسپتال منتقلی کی مناسب سہولتیں نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنے لوگوں کو بروقت علاج کی ہر سہولت دینا چاہتے ہیں، مجھے ساڑھے12 کروڑ عوام کو دیکھنا ہے صرف سیاسی فائدے کے لیے فیصلے نہیں کرنے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button