پاکستان

پیپلز پارٹی بھی عام انتخابات میں تاخیر پر آمادہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے بھی آئندہ انتخابات میں تاخیر کا اشارہ دے دیا

اسلام آباد(کھوج نیوز)پیپلز پارٹی بھی عام انتخابات میں تاخیر پر آمادہ ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے بھی آئندہ انتخابات میں تاخیر کا اشارہ دے دیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں کے لیے الیکشن کمیشن کو چار ماہ چاہیے ہوتے ہیں،  اگر ڈیڑھ ماہ الیکشن میں تاخیر ہو بھی جائے تو کیا حاصل کرلیں گے۔  ان کا مزید کہنا تھا کہ نئی مردم شماری کے بعد صوبوں کی قومی اسمبلی کی نشستوں میں کوئی تبدیلی نہیں آرہی، اس لیے کسی آئینی ترمیم کی ضرورت نہیں ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button