پاکستان

پی ٹی آئی پر پابندی لگائی گئی تو اگلے دن کیا ہوگا؟ علی ظفر نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اگر پی ٹی آئی پر پابندی لگائی گئی توعدالت ایک ہی دن میں اس کو کالعدم قرار دے دی گئی' بیرسٹر و سینیٹر علی ظفر کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن) پی ٹی آئی پر پابندی لگائی گئی تو اگلے دن کیا ہوگا؟ علی ظفر نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ‘ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے سینیٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگائی گئی تو عدالت ایک ہی دن میں کالعدم قرار دے دیگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرو بیرسٹر علی ظفرکا کہنا تھا کہ توڑ پھوڑ انفرادی عمل ہے، اس بنیاد پر کسی جماعت پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی، ماضی میں جماعت اسلامی پرپابندی لگانے کی کوشش کی گئی تھی، ماضی میں سپریم کورٹ کہہ چکی ہے کہ آپ کسی سیاسی جماعت پرپابندی نہیں لگاسکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور انتشار پھیلانے والی جماعت سے متعلق مختلف قوانین ہیں، اگر پی ٹی آئی پرپابندی لگائی گئی تو امید ہے سپریم کورٹ ایک ہی دن میں کالعدم قرار دیگی، قوانین پرکوئی عمل درآمد نہیں ہو رہا، عدالتیں ضمانت دیتی ہیں، جیل سے نکلتے ہی دوسرے مقدمے میں گرفتار کرلیا جاتا ہے ، یہ لاقانونیت ہے، اس پر پٹیشن فائل کر رہے ہیں، عدالت ایکشن لیگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button