پاکستان

چوہدری پرویز الٰہی کا بڑا یوٹرن، عمران خان کو لینے کے دینے پڑ گئے

مقدمات درج کرانے والوں کوپیغام دینا چاہتا ہوں ہم فوج کے ساتھ ہیں، ہمارا ان لوگوں سے کوئی لینا دینا نہیں جوفوج کے خلاف ہیں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چوہدری پرویز الٰہی کا بڑا یوٹرن، عمران خان کو لینے کے دینے پڑ گئے ‘ سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے پیشی کے موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو چونکا دینے والا بیان داغ دیا ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب و پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ مقدمات درج کرانے والوں کوپیغام دینا چاہتا ہوں ہم فوج کے ساتھ ہیں، ہمارا ان لوگوں سے کوئی لینا دینا نہیں جوفوج کے خلاف ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ یہی وقت ہے جب کوئی کسی کا ساتھ دیتا ہے، میری لیگل ٹیم بہت مضبوط ہے اور سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہوں۔

پرویز الٰہی کا کہنا تھاکہ سب کومعلوم ہے کہ مقدمات کے پیچھے کون ہے، مقدمات درج کرانے والوں کوپیغام دینا چاہتا ہوں ہم فوج کے ساتھ ہیں، ہمارا ان لوگوں سے کوئی لینا دینا نہیں جو فوج کے خلاف ہیں، ہمارے ساتھ بیٹھیں اوربتائیں کہ ملک کو آگے کیسے بڑھانا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جہاں ہم غلط ہوئے ہم اپنی اصلاح کریں گے، فوج ہمارا ادارہ ہے ہم اس کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ایک ناکام شعبہ ہے، کوئی ایک کام بتا دیں جو انہوں نے پورا کیا ہو، میرے گھر کا بچہ بچہ پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہے، آنے والے وقت میں پنجاب صرف پی ٹی آئی کا ہے، میری تمام ادویات بند کی ہوئی ہیں مجھیسونے نہیں دیتے، جتنی مرضی کیسزبنالیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button