پاکستان

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا

اب ہر شہری کے لیے معلومات کی فراہمی حق بن چکا ہے، قانون کہتا ہے وفاقی حکومت کے تابع اداروں پر معلومات کی فراہمی لازم ہے: قاضی فائز عیسیٰ

اسلام آباد(کھوج نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے شہریوں کے لئے بڑی خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ معلومات تک رسائی ہر شہری کا حق ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ اب ہر شہری کے لیے معلومات کی فراہمی حق بن چکا ہے، قانون کہتا ہے وفاقی حکومت کے تابع اداروں پر معلومات کی فراہمی لازم ہے، آئین کی شق 19 میں آزادی صحافت کا ذکر ہے، روشنی دکھاتے چلیں تو معاشرہ ٹھیک ہوسکتا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے پر معلومات تک رسائی اب سب کا حق ہے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اب جو شخص یا ادارہ معلومات نہیں دینا چاہتا اسے بتانا چاہییکیوں نہیں دے رہا، چار سال تک فل کورٹ کی میٹنگ نہیں ہوئی تھی، ہم نیآتیہی فل کورٹ کی کارروائی براہ راست دکھانیکا فیصلہ کیا، فی الوقت دو اہم کیس براہ راست دکھا رہے ہیں، تقریبا ہراہم فیصلے سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر لگا دیے جاتے ہیں۔

جسٹس قاضی فائز عیسی کا کہنا تھا کہ ہم نے خود کو آپ کے سامنے احتساب کے لیے پیش کردیا ہے، ہم خود کیوں نہ عوام کو بتائیں کہ ہم کیا کر رہے ہیں، عوامی ٹیکس سے چلنے والے ادارے سے متعلق معلومات عوام کو ملنی چاہیے، اہم کیس لائیو دکھا رہے ہیں، لوگ سمجھیں اور سوال اٹھائیں، لوگ غلط فہمی پرکسی پر الزام تراشی نہ کریں۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ تین ماہ کے دوران 5 ہزار 305 مقدمات نمٹائیگئے، پہلی بار ہوا کہ داخل مقدمات سے زیادہ مقدمات نمٹائیگئے، پہلی بار ایک خاتون سیشن جج کو رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات کیا گیا، سپریم کورٹ کے سامنے رکاوٹیں دور کرکے عوام کی 50 گاڑیوں کی گنجائش نکالی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button