پاکستان

چینوٹ سے تانبے اور دیگر قیمتی دھاتوں کی دریافت کا معاملہ، سعودی عرب 3 ارب کی سرمایہ کاری کیلئے تیار

سعودی سرمایہ کاروں نے حکومت پنجاب کے اس پراجیکٹ میں بھی 3 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کر دیا ' معاہدہ پر رواں ماہ دستخط کیے جائیں گے

لاہور(کھوج نیوز) پنجاب حکومت نے چینوٹ سے تانبہ اور دیگر دھاتوں کی دریافت کے لئے منصوبہ بندی مکمل کرلی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی سرمایہ کاروں نے حکومت پنجاب کے اس پراجیکٹ میں بھی 3 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ چینوٹ شہر سے تانبہ اور دیگر دھاتوں کی دریافت کرنے کے معاہدے پر ماہ رواں میں سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلیمان کے دور پاکستان کے موقع پر دستخط کیے جائیں گے جبکہ دوسری جانب سعودی عرب نے پاکستان میں آئی ٹی کے شعبہ میں بھی بھاری سرمایہ کاری کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button