پاکستان

ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی ‘ شہباز شریف نے بڑا مطالبہ کردیا

ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی واقعہ پرمسلمانوں میں شدید غم وغصہ ہے، آئیے ہم مٹھی بھر گمراہ اور شریر لوگوں کو اربوں لوگوں کے جذبات کو ٹھیس نہ پہنچانے دیں : شہبازشریف

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، آن لائن) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ڈنمارک میں عراقی سفارت خانے کے سامنے قرآن پاک کی بے حرمتی کے حالیہ واقعہ پر پوری دنیا کے مسلمانوں میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے کہاکہ ہم پاکستانی اس واقعہ پر شدیدکھ اور تکلیف میں ہیں۔ان مکروہ اور شیطانی واقعات کا بار بار ہونابین المذاہب تعلقات کو مجروح کرنا، امن اور ہم آہنگی کو نقصان پہنچانا اور مذہبی منافرت اور اسلامو فوبیا کو فروغ دینے کے مذموم عزائم رکھتا ہے۔انہوں نے حکومتوں اور خاص طور پر مذہبی رہنماؤں سے مطالبہ کیاکہ وہ ایسے گھناؤنے طریقوں کو ختم کریں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاکہ آئیے ہم مٹھی بھر گمراہ اور شریر لوگوں کو اربوں لوگوں کے جذبات کو ٹھیس نہ پہنچانے دیں اور انہیں ان کے مذموم ایجنڈے پر عمل نہ کرنے دیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button