پاکستان

کراچی ایکسپریس حادثہ، سپیکر قومی اسمبلی کا گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

سپیکر قومی اسمبلی کا کراچی ایکسپریس حادثے میں انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی کا خیر پور کے قریب کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس کی بوگی میں آگ لگنے کے نتیجہ میں ہونے والے انسانی جانی نقضان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہارکیا ہے،اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی اللہ تعالیٰ سے مرحومین کی مغفرت اور لواحقین کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لئے حوصلہ اور ہمت عطا فرما نے کی دعااسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا اور متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کر دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button