پاکستان

کسان کارڈ پر نواز شریف کی تصویر لگانے کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اپنی جماعت کے قائد نواز شریف کی تصویر کے ساتھ کسان کارڈ کی منظوری دی ہے، پبلک فنڈز ذاتی تشیر کے لیے استعمال نہیں ہو سکتے

لاہور(کھوج نیوز) مریم نواز شریف کی جانب سے کسانوں کو کسان کارڈ فراہم کرنے کے اعلان کے بعد کسان کارڈ پر نوازشریف کی تصویر لگانے کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کسان کارڈ پر مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی تصویر لگانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے، اس مقصد کے لیے درخواست شہری مشکور حسین نے ندیم سرور ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے، درخواست میں وزیر اعلی پنجاب، پنجاب حکومت اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو فریق بنایا گیا گیا ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اپنی جماعت کے قائد نواز شریف کی تصویر کے ساتھ کسان کارڈ کی منظوری دی ہے، پبلک فنڈز ذاتی تشیر کے لیے استعمال نہیں ہو سکتے، اس لیے کسان کارڈ پر نواز شریف کی تصویر لگانا آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے، قومی خزانے کو ذاتی تشہیر کے لیے استعمال کرنا سپریم کورٹ کے فیصلوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔

شہری نے اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ پنجاب حکومت کو نواز شریف کی تصویر والے کسان کارڈ جاری کرنے سے روکے، کسان کارڈ پر نواز شریف کی تصویر لگانے پر آنے والے اخراجات نواز شریف سے وصول کیے جائیں، لاہور ہائیکورٹ درخواست کے حتمی فیصلے تک کسان کارڈ کی پرنٹنگ روکنے کا حکم دے۔ بتایا جارہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے "نوازشریف کسان کارڈ” کی منظوری دی ہے، کاشتکاروں کیلئے کسان کارڈ، کپاس، گندم اور چاول کی فصل پر ریسرچ اورترقی کیلئے سنٹر آف ایکسیلنس بنانے کی بھی منظوری دے دی گئی، اس حوالے سے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت زرعی اصلاحات سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا، جس میں پنجاب سیڈ کارپوریشن اور پنجاب ایگری ریسرچ بورڈ کی تشکیل نو اور زرعی زمین کا رہائشی مقاصد کے طور پر استعمال روکنے کیلئے قانون لانے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button