پاکستان

گندم بحران، سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ مرکزی ملزم نکلے، پھندا تیار

ملک میں جاری گندم بحران کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنے آخری دنوں میں یوکرئن سے گندم درآمد کرنے کی منظوری دی

لاہور(کھوج نیوز) سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ گندم بحران کے مرکزی ملزم نکلے، جس کے بعد شہباز حکومت نے ان کے خلاف پھندا تیار کرکے ان کے گرد گھیرا تنگ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں جاری گندم بحران کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنے آخری دنوں میں یوکرئن سے گندم درآمد کرنے کی منظوری دی جبکہ اس سلسلے میں سابق سیکرٹری خوراک کیپٹن (ر) محمود احمد بھی شامل تھے۔ جنہیں گذشتہ روز عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ شہباز حکومت نے جلد ہی گندم بحران کا مرکزی ملزم انوار الحق کاکڑ کو تحقیقات کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دینے فیصلہ کیا ہے۔

گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقاتی کمیٹی نے سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی نے اجلاس میں نگراں دور کے سیکریٹری فوڈ محمد محمود کو بھی طلب کی تھا، کمیٹی کے سامنے پیش ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس سیکرٹری کابینہ کامران علی افضل کی سربراہی میں ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button