پاکستان

یوم آزادی:ہلڑبازی یا ون ویلینگ،کریک ڈاؤن کا فیصلہ

وفاقی دارالحکومت میں یوم آزادی کی رات کیلئے سکیورٹی پلان تیارکرلیا گیا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) یوم آزادی:ہلڑبازی یا ون ویلینگ،کریک ڈاؤن کا فیصلہ ،رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں یوم آزادی کی رات کیلئے سکیورٹی پلان تیارکرلیا گیا ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق اسلام آباد پولیس نے  ون ویلرز اور  ہلڑبازی کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ  کیا ہے جس کے لیے ٹریفک پولیس، ضلعی پولیس اور ڈولفن فورس کی5 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ باجے اور ہارن بیچنےاور بجانے کے خلاف دفعہ144 نافذ کی گئی ہے، ون ویلنگ اور ہلڑبازی پر سخت کارروائی کی جائے گی، ایکسپریس وے، شاہراہ دستور،کشمیرہائی وے اورکلب روڈ پرکارروائیاں کی جائیں گی۔ ترجمان پولیس نے بتایا کہ یوم آزادی کے موقع پر تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوزکو علاقوں میں سڑکوں پر رہنےکی ہدایت جاری کر دی گئی ہے، موٹر سائیکل کے سائلنسر کھولنے اور سڑکیں بلاک کرنے پربھی کارروائی ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button