پاکستان

13ترمیمی بلز پر اعتراض، صدر علوی کے اسٹیبلشمنٹ اور سابق حکومتی اختلافات کھل کر سامنے آنے لگے

صدر عارف علوی نے سابق حکمرانوں کے 13 ترمیمی بلز واپس بھجوا دیئے گئے جس پر سیاسی حلقوں میں ہلچل پیدا ہو گئی ہے

لاہور(کھوج نیوز) صدر مملکت عارف علوی کے اسٹیبلشمنٹ اور شہباز شریف حکومت سے اختلافات کھل کر سامنے آنے لگے۔ واضح ہو کہ صدر عارف علوی نے سابق حکمرانوں کے آخری ایام کے دوران پارلیمان میں ترامیم اور قانون سازی کی تھی ان قوانین میں 13 ترمیمی بلز واپس بھجوا دیئے گئے جس پر سیاسی حلقوں میں ہلچل پیدا ہو گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں اور ریاستی ادارے درگزر سے کام لیں ۔ مقتدرہ اور سیاسی جماعتوں نے صدر علوی کے بیان کو سنجیدگی سے تو نہیں لیا جس کے بعد صدر مملکت نے ناصرف نگراں وزیراعظم کی تقریب حلف برادری میں سرد مہری کا مظاہرہ کیا بلکہ گذشتہ حکومت کے منظور کیے گئے 13ترمیمی بلز پر دستخط کیے بغیر اعتراض عائد کر کے واپس بھجوا دیئے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button