پاکستان

15 نومبرکوکوئٹہ میں ہنگامہ خیزپریس کانفرنس،نوازشریف نے بڑی چال چل دی

نوازشریف 15نومبر کو اہم پریس کانفرنس کریں گے،جام کمال، سلیم کھوسہ، عبدالرحمان کھیتران اور دیگر سیاسی رہنما  مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے ملاقات کریں گے۔

لاہور(کھوج نیوز)15 نومبرکوکوئٹہ میں ہنگامہ خیزپریس کانفرنس،نوازشریف نے بڑی چال چل دی،رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف 15نومبر کو کوئٹہ میں اہم پریس کانفرنس کریں گے۔  مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کل 2روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے،بلوچستان کی 15سے زائد اہم سیاسی شخصیات ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کریں گی،

سابق وزیراعظم نوازشریف 15نومبر کو اہم پریس کانفرنس کریں گے،جام کمال، سلیم کھوسہ، عبدالرحمان کھیتران اور دیگر سیاسی رہنما  مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے ملاقات کریں گے۔ قائد ن لیگ کے دورے سے پہلے مرکزی رہنما ایاز صادق کوئٹہ پہنچ چکے ہیں،ایاز صادق قائد نوازشریف کے دورے کے انتظامات کو حتمی شکل دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button