پاکستان

16مئی کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا یا کمی؟ ہوشرباء خبر سامنے آگئی

اگلے پندرہ دن کیلئے 31مئی تک پیٹرول کی قیمت میں 13روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 8سے 9.50روپے فی لیٹر کی کمی ہو سکتی ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) 16مئی کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا یا کمی؟ اس حوالے سے ہرشرباء خبر سامنے آنے کے بعد شہریوں میں ایک عجیب سی ہلچل مچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ اگلے پندرہ دن کیلئے 31مئی تک پیٹرول کی قیمت میں 13روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 8سے 9.50روپے فی لیٹر کی کمی ہو سکتی ہے۔ وزارت توانائی کے سینئر حکام نے بتایا کہ ابتدائی اندازوں کے مطابق 16مئی 2024سے پیٹرول کی قیمت میں 13روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 8 سے 9.50روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جیسا کہ عالمی قیمتیں بڑے پیمانے پر گر گئی ہیں جیساکہ ایران اسرائیل میزائل حملے ختم ہونے اور بحیرہ احمر میں کشیدگی میں کمی کے بعد مشرق وسطی میں استحکام لوٹ آیا ہے۔ یہ موجودہ مہینے میں لگاتار دوسرا ریلیف ہوگا جیساکہ یکم مئی 2024سے حکام نے موٹر اسپرٹ (ایم ایس) کی قیمت کو 5.45روپے فی لیٹر کم کرکے 293.94 روپے فی لیٹر سے کم کرکے 288.49روپے فی لیٹر کر دیا۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت بھی یکم مئی سے 8.42 روپے فی لیٹر کم ہوکر290.38روپے سے کم ہوکر 281.96روپے ہو گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button