پاکستان

18ویں ترمیم مسترد،آمرانہ جمہوریت نا منظور،ایم کیو ایم نے بڑی مشکل کھڑی کردی

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہمیں مزید دیوار سے لگایا گیا تو اب یہ دیوار اس قابل نہیں بلکہ گر جائیگی

کراچی(کھوج نیوز)18ویں ترمیم مسترد،آمرانہ جمہوریت نا منظور،ایم کیو ایم نے بڑی مشکل کھڑی کردی، ایم کیو ایم پاکستان کےکنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہمیں مزید دیوار سے لگایا گیا تو اب یہ دیوار اس قابل نہیں بلکہ گر جائیگی، ہم سندھ کی تقسیم نہیں چاہتے، اب ایوان اور بیلٹ فیصلہ نہیں کریگا تو روڈ کی طاقت سے فیصلہ کرنے کو تیار ہیں،کراچی کو چھوڑ کر پورا پاکستان 16سو ارب کا ٹیکس دیتا ہے جبکہ کراچی تنہا 17سو ارب روپے کا ٹیکس دیتا ہے، جاگیر دارانہ جمہوریت کو ہم نہ جمہوریت سمجھتے تھے اور نہ سمجھتے ہیں،ہم پاکستان میں انتظامی یونٹ بنانا چاہتے ہیں۔ وہ اتوار کی شب لیاقت آبادمیں ایم کیو ایم کے تحت ہونے والے جلسے سے خطاب کررہے تھے۔

اس موقع پر سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفی کمال نےپیپلزپارٹی کی 15 سالہ حکمرانی نے کراچی کو بھی لاڑکانہ بنا دیا، 18ویں ترمیم مسترد کرتے ہیں۔ ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ لیاقت آباد کے تاجر اتنا ٹیکس دیتے ہیں جتنا ٹیکس پورے لاہور سے بھی جمع نہیں ہوتا۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ صوبوں کو ایک ایڈمنسٹریٹو یونٹ سمجھتی ہے، پاکستان بنانے بچانے اور چلانے کی ذمہ داری لیاقت آباد والوں پر آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف ہونے والے مظالم پر ہم کراچی والے اپنے حصے کی آواز لگا چکے ہیں اور اگر ضرورت پڑی تو مزید آواز حق بلند کرینگے۔مصطفی کمال نے کہا کہ لیاقت آباد والوں نے بتادیا کراچی پاکستان کولیڈ کریگا،پیپلزپارٹی کراچی پر قبضہ کرنا چاہتی ہےپیپلزپارٹی نے ایسا کچھ نہیں کیا کہ وہ کراچی اور مہاجر قوم سے ووٹ لے سکے، پی پی پیسے پھینک کر کراچی سے بائیکاٹ کرانا چارہی ہے، ثبوت کے ساتھ کہتا ہوں کہ بائیکاٹ کی کال پیپلزپارٹی سے پیسے لیکر کی جارہی ہےپیپلزپارٹی سے صوبائی خودمختاری کے نام پرجو 18ویں ترمیم منظور کرائی اسکو مسترد کرتے ہیں۔ سندھ کے ایک ہزار چار سو باون ارب میں سے کراچی کو صرف و صرف چند ارب د ئیے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button