پاکستان

190ملین پائونڈ ریفرنس، عمران خان کو ضمانت مل گئی؟

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے خلاف 190 ملین پائونڈ ریفرنس کیس میں ضمانت کی درخواست پر عدالت نے کیا فیصلہ سنایا؟ تفصیل سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر امجد پرویز نے دلائل دیے وہ رقم حکومت پاکستان کو ملنی چاہیے تھی، سپریم کورٹ نے اپنے آرڈر میں لکھا کہ یہ پیسہ ریاست پاکستان کا پیسہ ہے، سپریم کورٹ قرار دے چکی کہ یہ رقم سپریم کورٹ کے اکانٹ میں غلط طور پر بھیجی گئی، یہ کانفیڈنشیلٹی ڈیڈ بہت بڑا فراڈ تھی۔ امجد پرویز نے دلائل مکمل کرتے ہوئے کہا کہ کیس اگر حتمی مرحلے میں ہو تو ضمانت کے بجائے ٹرائل کورٹ کو ڈائریکشن دی جاتی ہے کہ وہ کیس کا جلد فیصلہ کرے۔

عمران خان کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے جواب الجواب دیتے ہوئے کہا کہ شہزاد اکبر اگر کلیم کرتا ہے کہ وہ پیسہ لے کر آیا تو اس سے پوچھیں، شہزاد اکبر کا سارا کچھ بانی پی ٹی آئی کے کھاتے میں کیوں ڈال رہے ہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے گواہ نے تسلیم کیا کہ بانی پی ٹی آئی کے دستخط کہیں موجود نہیں اور کوئی رقم بانی پی ٹی آئی یا بشری بی بی کے اکانٹ میں نہیں گئی، گواہ نے مانا کہ بانی پی ٹی آئی یا بشری بی بی نے کوئی ذاتی فائدہ نہیں لیا، نیب نے کسی موقع پر اس گواہ کے بیان کو اپنے خلاف قرار نہیں دیا، نیب کے اپنے گواہ کے اس بیان کے بعد کیس میں کیا باقی رہ جاتا ہے۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر درخواست پر فیصلہ کرلیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button