پاکستان

190ملین پائونڈ کیس، عدالت کا نیا حکمنامہ، شہزاد اکبر اور زلفی بخاری میں سر پکڑ کر بیٹھ گئے

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل آئندہ سماعت پر سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کریں' رجسٹرار کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل کی سکروٹنی مکمل کرلی گئی

اسلام آباد (کھوج نیوز) 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں احتساب عدالت اسلام آباد نے مرزا شہزاد اکبر، ضیا المصطفی نسیم، زلفی بخاری ، فرحت شہزادی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی آج کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں قائم احتساب عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ حکم نامے کے مطابق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل آئندہ سماعت پر سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو احتساب عدالت میں پیش کریں۔ رجسٹرار کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل کی سکروٹنی مکمل کرلی گئی۔عدالت ریفرنس ٹرائل کیلئے منظور کرتی ہے۔ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے علاوہ باقی تمام 6 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جارج کیے جاتے ہیں۔ وزارت قانون کے نوٹیفکیشن کے مطابق 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا ٹرائل اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کیا جائے گا۔ ریفرنس کی آئندہ سماعت 6 دسمبر 2023ء کو ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button