پاکستان
190ملین پائونڈ کیس، عمران خان نے لطیف کھوسہ کو بڑا دھچکا دیدیا
عمران خان نے 190ملین پائونڈ کیس سے لطیف کھوسہ اور شہباز کھوسہ کو الگ کر کے سلمان اکرم راجہ، علی ظفر اور عثمان گل کو اپنا وکیل مقرر کر دیا ہے
اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے بانی عمران خان نے قومی احتساب بیورو (نیب)کے 190ملین پاؤنڈ کیس میں لطیف کھوسہ کو بڑا دھچکا دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈ کیس سے وکیل لطیف کھوسہ اور شہبازکھوسہ کو الگ کردیا۔ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں پہلے لطیف کھوسہ، شہباز کھوسہ، عثمان گل اور سلمان اکرم راجہ وکیل تھے۔ اب اس کیس میں بانی پی ٹی آئی کے نئے وکلا سلمان اکرم راجہ، علی ظفر اور عثمان گل ہوں گے۔ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں وکلاء کی تبدیلی کے باعث عمران خان پر آج فردجرم عائد نہ ہو سکی۔