پاکستان

190 ملین پائونڈ سکینڈل کیس، 3 گواہان کے بیانات قلمبند ‘ سماعت 13 مارچ تک ملتوی

گواہوں کا تعلق وزیراعظم ہاؤس، القادرٹرسٹ یونیورسٹی، سٹیٹ بینک ، کیبنٹ ڈویژن اور وزارت خارجہ سے ' وکلاء صفائی نے دو گواہوں پر جرح مکمل کرلی ہے

راولپنڈی (کھوج نیوز) 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس میں نیب کی جانب سے پیش کیے گئے 3 گواہان کے بیانات قلمبند کرلیے گئے’ اور عدالت نے کیس کی سماعت 13 مارچ تک ملتوی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق 190 ملین پائونڈ سکینڈل کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں کی۔ سماعت کے دوران احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی اپنی ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور بشریٰ بی بی کے وکلاء عثمان گل، ظہیر عباس چوہدری اور سلمان صفدر بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی کمرہ عدالت میں موجود تھیں جبکہ بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے سخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل پہنچایا گیا تھا ۔ جبکہ نیب کی جانب سے 3 گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے جس پر وکلا ء صفائی نے دو گواہوں پر جرح مکمل کرلی،گواہوں کا تعلق وزیراعظم ہاؤس، القادرٹرسٹ یونیورسٹی، سٹیٹ بینک ، کیبنٹ ڈویژن اور وزارت خارجہ سے ہے، کیس میں مجموعی طور پر 59 گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button