1947ء سے لیکر اب تک کون کون وزیراعلیٰ پنجاب رہا؟ رپورٹ سامنے آگئی
مریم نواز شریف نے پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ بن کر نئی تاریخ رقم کر دی' صوبہ پنجاب پر پہلے29 افراد نے حکمرانی کی کئی نامور سیاسی شخصیات وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے
لاہور(فیض احمد) 1947ء سے لیکر اب تک کون کون سی نامور سیاسی شخصیات نے وزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ سنبھالنے کے لئے پنجاب پر حکمرانی کی؟ اس حوالے سے رپورٹ سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف نے پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ بن کر نئی تاریخ رقم کر دی۔صوبہ پنجاب پر پہلے29 افراد نے حکمرانی کی کئی نامور سیاسی شخصیات وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے۔پنجاب کے پہلے وزیر اعلیٰ کا سہرا افتخار حسین ممدوٹ کے سر سجا۔وہ 15 اگست 1947ء سے 25 جنوری 1949ء تک وزیر اعلیٰ رہے۔میاں ممتاز دولتانہ دوسرے ،فیروز خان نون تیسرے،سردار عبدالحمید دستی چوتھے وزیر اعلی تھے۔ڈاکٹر خان،سردار عبدالرشید خان،نواب مظفر علی قزلباش اور شیخ مسعود صادق وزیر اعلی پنجاب بنے۔خان حبیب اللہ خان، ملک خدا بخش بچہ کے بعد ملک معراج خالد اور غلام مصطفی کھر نے بھی پنجاب کے تخت پر حکمرانی کی محمد حنیف رامے،،نواب صادق حسین قریشی کو سی ایم پنجاب بننے کا موقع ملا۔ محمد نواز شریف نے 1985 میں پنجاب کے 15ویں وزیر اعلی بننے کا اعزاز حاصل کیا۔وہ دو مرتبہ اس عہدہ پر فائز رہے ۔نواز شریف کے بعد غلام حیدر وائیں لگ بھگ 3 سال تک وزیر اعلی پنجاب رہے۔غلام حیدر وائیں کے بعد میاں منظور وٹو دو مرتبہ وزیر اعلی بنیاس دوران شیخ منظور الہی نے بطور نگران وزیر اعلی فرائض نبھائے۔منظور وٹو کے بعد سردار محمد عارف نکئی 18ویں وزیر اعلی منتخب ہوئے۔میاں افضل حیات نگران وزیر اعلی تھے جن کے بعد 1997 سے 1999 تک شہباز شریف سی ایم بنے۔پرویز مشرف کے دور میں سال 2002 میں چودھری پرویز الہی وزیر اعلی بنے۔جسٹس ریٹائرڈ اعجاز نثار نے نگران وزیر اعلی کی ڈیوٹی نبھائی۔پھر عارضی طور پر دوست محمد کھوسہ وزیر اعلی بنے۔دوست محمد کھوسہ کے بعد شہباز شریف وزیر اعلی بنے جن کے بعد نگران سی ایم نجم سیٹھی کو بنایا گیا۔ 2013 سے 2018 تک شہباز شریف پھر اس عہدے پر فائز ہوئے۔شہباز شریف کو 3 بار وزیر اعلی بننے کا اعزاز حاصل ہے ، 12 برس سے زائد عرصہ تک سی ایم رہے۔نگران وزیر اعلی حسن عسکری رضوی 72 روز تک چیف منسٹر پنجاب رہے ۔2018 سے 2022 تک سردار عثمان بزدار کو پنجاب کے وزیر اعلی کا منصب رہے۔عثمان بزدار کے بعد حمزہ شہباز کو 87 روز کیلئیوزارت اعلی ملی۔پرویز الہی کو پھر موقع ملا اور وہ 22 جنوری 2023 تک 179 روز کے لیے وزیر اعلی رہے۔سید محسن رضا نقوی نے نگران وزیر اعلی کے طور پر 13 ماہ کا عرصہ گزارا۔