پاکستان
2014 کے بعد 2024 میں بھی فیصلہ کن دھرنا،مولانا فضل الرحمٰن بھی شامل ہوں گے؟
سنی اتحاد کونسل سمیت بہت سی چھوٹی اور علاقائی جماعتوں نے 10 سال کے بعد ایک بارپھر منتخب حکومت کے خلاف دھرنا دینے کا اعلان کردیا
اسلام آباد(کھوج نیوز) سنی اتحاد کونسل سمیت بہت سی چھوٹی اور علاقائی جماعتوں نے 10 سال کے بعد ایک بارپھر منتخب حکومت کے خلاف دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔واضح ہو کہ ماضی میں 2014 میں پاکستان تحریک انصاف نے علامہ طاہرالقادری کے ساتھ مل کر ڈی چوک میں 126 دنوں پر محیط طویل ترین دھرنا دیا تھا۔جبکہ یہ امر قابل ذکر ہے کہ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے اپنی جماعت کے سرکردہ رہنماؤں کو موجودہ اسمبلیوں سے استعفے دینے کا مشورہ دیا ہے ۔جبکہ دوسری جانب مولانا فضل الرحمٰن بھی موجودہ پارلیمان کو جعلی قرار دے چکے ہیں ۔مولانا فضل الرحمٰن نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ موجودہ اسمبلیوں اور حکومت کے خلاف 9 مئی کو فیصلہ کن احتجاجی تحریک کا اعلان کریں گے۔