پاکستان

310 پاکستانی سمندری میں ڈوبنے کا معاملہ، مولانا عبدالکبر چترالی نے نیا محاذ کھول دیا

معاملے پر وزیر داخلہ ایوان کو اعتماد میں لیں،ہماری ملک کی ایجنسیاں کیا کررہی ہیں،ذمہ داروں کو سزا دی جائے، رہنماء جماعت اسلامی مولانا عبد الاکبر

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، آن لائن) جماعت اسلامی کے رہنما و رکن اسمبلی مولانا عبدا الکبر چترالی نے لیبیا سے یونان جاتے ہوئے 310 پاکستانی سمندر میں ڈوب گئے کا معاملہ اسمبلی میں اٹھا دیا اور کہا کہ وزیر داخلہ اس حوالے سے ایوان کو اعتماد میں لیں ہمارے ملک کی ایجنسیاں کیا کررہی ہیں اسپیکر قومی اسمبلی نے واقع کا نوٹس لے لیا اور کہا کہ تحقیقات کرکے ذمے داران کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

قومی اسمبلی اجلاس سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس شروع ہوا تو ایوان میں 15 ممبرز موجود تھے قومی اسمبلی اجلاس میں مولانا عبدا الکبر چترالی نے نقطہ اعتراض پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیبیا سے یونان جاتے ہوئے 310 پاکستانی سمندر میں ڈوب گئے ہیں وزیر داخلہ اس حوالے سے ایوان کو اعتماد میں لیں ہمارے ملک کی ایجنسیاں کیا کررہی ہیں؟واقع کی تحقیقات کروائی جائیں اسپیکر قومی اسمبلی نے واقع کا نوٹس لے لیا اور کہا کہ تحقیقات کرکے ذمے داران کو قرار واقعی سزا دی جائے، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ یہ ایک اندوہناک واقع ہیلوگوں کو بیرون ملک لے جانے کا جھانسا دے کر غیرقانونی راستہ اختیار کیا جاتا ہیتحقیقات کرکے ذمے داران کو سزا دی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button