پاکستان

4 ججز کے بعد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھی دھمکی آمیز خط موصول

لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس عالیہ نعیم کے نام پر پاؤڈر بھرے دھمکی آمیز خط بھیجے گئے تھے

لاہور(کھوج نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے 4 ججز کے بعد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان کو بھی دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے اور اس خط میں پائوڈر بھی بھیجا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان کو دھمکی آمیز خط موصول ہونے سے قبل لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس عالیہ نعیم کے نام پاڈر بھرے دھمکی آمیز خط بھیجے گئے تھے تاہم اب لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان کو بھی دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے۔ رجسٹرار آفس کے مطابق خط میں پاؤڈر اور دھمکی آمیز تحریر موجود ہے جبکہ خطوط کو کانٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button