پاکستان

70 ارب ڈالرزکی سرمایہ کاری،آرمی چیف کی کوششیں رنگ پکڑنے لگیں

چیف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کی کوششیں رنگ لے پکڑنے لگیں ،بہت جلد ملک میں ستر ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی گارنٹیاں ملناشروع ہو گئیں

اسلام آباد ( کھوج نیوز ) چیف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کی کوششیں رنگ لے پکڑنے لگیں ،بہت جلد ملک میں ستر ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی گارنٹیاں ملناشروع ہو گئیں،تفصیلات کے مطابق کاروباری طبقے کو امید کی کرن نظر آئی ہے ، اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے قیام کے بعد ملک میں 70 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی توقع کی جا رہی ہے ۔ یہ امید کی کرن آرمی چیف جنر ل عاصم منیر کی کاروباری شخصیات سے ملاقاتوں اور ایس آئی ایف سی کے قیام سے روشن ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق کاروباری طبقے نے اس امکان کو ملک کے لیے مثبت اور خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف سے کاروباری طبقے کی ملاقاتوں کے بعد پاکستان میں جلد ہی 70 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری متوقع ہے جس سے معیشت ٹریک پر چڑھ جائے گی۔ ڈالر کی قیمت میں کمی کی طرح بجلی اور پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button