پاکستان

9مئی جلائو گھیرائو کیس، 8 پی ٹی آئی رہنمائوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوشش کی، ملزمان نے خودکو روپوش کر رکھا ہے، ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے: پولیس کا مؤقف

لاہور(کھوج نیوز) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلا گھیرؤا کیس میں 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے کیس کی سماعت ہوئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہرگل نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔ عدالت نے حافظ فرحت، مراد سعید، اعظم خان، حامد رضا اور امتیاز شیخ سمیت دیگر کے وارنٹ جاری کیے۔ پولیس کا مؤقف تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوشش کی، ملزمان نے خودکو روپوش کر رکھا ہے، ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button