پاکستان

9مئی واقعات، سابق آرمی چیف کی نواسی کو آزادی کا پروانہ مل گیا

پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ نے عسکری ٹاور اور جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ضمانتیں دائر کی تھیں، عدالت نے وکلا کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا

لاہور(کورٹ رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی کے واقعات میں گرفتار سابق آرمی چیف آصف نواز جنجوعہ کی نواسی اور سابق مشیر خزانہ سلمان شاہ کی صاحبزادی خدیجہ شاہ کی ضمانت منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی واقعات میں گرفتار خدیجہ شاہ کی ضمانت کی درخواست پر جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سنایا، اور ملزمہ خدیجہ شاہ کی ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔ پی ٹی آئی کارکن اور معروف ڈریس ڈیزائنر خدیجہ شاہ نے عسکری ٹاور اور جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ضمانتیں دائر کی تھیں، عدالت نے وکلا کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button