پاکستان

9مئی واقعات کیس، عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو بڑی خوشخبری مل گئی

انسداددہشتگردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی واقعات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی 12 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی

راولپنڈی(کھوج نیوز) بانی پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمات کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔ پی ٹی آئی وکیل شیراز احمد رانجھا عدالت میں پیش ہوئے اور 12 مقدمات میں ضمانت کی درخواست کی جبکہ پراسیکیوشن کی جانب سے مہلت کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے تمام 12 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کرنے کا حکم سنا دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button