پاکستان

9مئی کے واقعات میں جنرل (ر) فیض حمید کا کردار ، فیصل واوڈا نے کٹا کھول دیا

نو مئی کے واقعات کی منصوبہ بندی میں جنرل فیض ملوث ہیں، جب نو مئی کا کیس کھلے گا تو ثبوت پیش کردوں گا میرے پاس مواد ہے : فیصل واوڈا کا دعویٰ

کراچی( کھوج نیوز) کیا 9مئی کے واقعات میں جنرل (ر) فیض حمید کا کوئی کردار تھا ؟ اس حوالے سے سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے بڑا انکشاف کر کے نیا کٹا کھول دیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نو مئی کے واقعات کی منصوبہ بندی میں جنرل فیض ملوث ہیں، جب نو مئی کا کیس کھلے گا تو ثبوت پیش کردوں گا میرے پاس مواد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے گھما پھرا کر گھسیٹ کر توہین میں لایا گیا ہے، میں نے پاکستانی قوم کو ایسا بیانیہ دیا جو کوئی لیڈر نہیں دے سکتا، جو لوگ بھی بول رہے ہیں وہ پاکستان کی ترقی اور عدلیہ کے وقار کیلئے بات کررہے ہیں، میرے ساتھ پہلے بھی بے انصافی ہوتی رہی اب تو مجھ پر پراکسی کا الزام لگ گیا ہے، اعظم نذیر تارڑ میرے راستے پر چل رہے ہیں تو کیا ان پر بھی توہین لگائیں گے، پی ٹی آئی کے لوگوں نے نام لے کر گالیاں دیں توہین ان پر ہونی چاہئے، میں جو بات کررہا تھا آج پورا پاکستان کہہ رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button