پاکستان

9مئی واقعات کے کیسز کا پہلا فیصلہ کیا سنایا گیا؟ تفصیل آگئی

9 مئی کے مقدمے میں ملوث 51 ملزمان کو دہشت گردی کی تین دفعات کے تحت 5، 5 سال قید اور اوردس دس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی

گوجرانوالہ( نمائندہ کھوج نیوز) ملک میں 9 مئی واقعات کے کیسز کا پہلا فیصلہ کیا سنایا گیا؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آنے کے بعد 9مئی واقعات میں ملوث باقی ملزمان چونک کر رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کی خاتون جج نے سینٹرل جیل میں 9 مئی کے مقدمے میں ملوث 51 ملزمان کو دہشت گردی کی تین دفعات کے تحت 5، 5 سال قید اور اوردس دس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ ملزمان کو سڑک بلاک کرنے ، املاک کونقصان پہنچانے، ہجوم جمع کرنے سمیت دیگر دفعات میں بھی سزا سنائی گئی۔ اس موقع پر سینٹرل جیل کی سکیورٹی ہائی الرٹ رہی اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔ حساس تنصیبات پر حملے ،جلا گھیرائو کا مقدمہ تین ماہ سے جیل میں چل رہا تھا۔ نو مئی کو پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے احتجاج کے دوران حساس تنصیبات پر حملے کئے گئے تھے. مظاہرین کے حملے میں ایک ایس پی سمیت دس پولیس اہلکار زخمی اور ایک شہری قتل ہوا تھا جبکہ چار گا ڑیاں بھی توڑی گئی تھیں۔

تھانہ کینٹ پو لیس نے ایس ایچ او مدثر بٹ کی مدعیت میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرز سمیت 23 نامزد اور تین سے چار سو نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ پولیس نے ملوث 51 ملزمان کو گرفتار کیا۔ اس کیس میں عدالت پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماں شاہ محمود قریشی ،مراد سعید،علی امین گنڈا پور سمیت متعدد رہنماں کی جائیداد قرقی کا حکم بھی دے چکی ہے۔ نامزد متعدد رہنما عدالتوں سے عبوری ضمانت پر ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button