پاکستان

9 مئی مقدمات:پراسیکیوشن اور پولیس نے کروڑوں کی دیہاڑیاں لگائیں،فواد چوہدری کا الزام

ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہر بندے کا ریٹ فکس تھا کس کو جیل میں ڈالنا ہے کس کو باہر نکالنا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز)9 مئی مقدمات:پراسیکیوشن اور پولیس نے کروڑوں کی دیہاڑیاں لگائیں،فواد چوہدری کا الزام،رپورٹ کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 9 مئی مقدمات میں پراسیکیوشن اور پولیس نے کروڑوں روپے کی دیہاڑیاں لگائیں۔ ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہر بندے کا ریٹ فکس تھا کس کو جیل میں ڈالنا ہے کس کو باہر نکالنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ 9 مئی کے کیس سے نکالنے اور ڈالنے کے لیے تفتیشیوں نے بڑی دیہاڑیاں لگائیں، جو تفتیشی لکھ پتی تھے وہ کروڑ پتی ہو گئے ہیں۔ فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ مجھے خود 9 ماہ بعد 9 مئی کے کیس میں ڈالا گیا، ایک سال ہو چکا لیکن ابھی تک ریکارڈ پیش نہیں کیا جا سکا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button