پاکستان

9 مئی مقدمہ’ عمران خان کا اٹک پولیس کو کرارا جواب

اسلام آباد (کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 9 مئی کے مقدمے میں اٹک پولیس ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کرلی۔

تفصیلات کے مطابق اٹک پولیس کی ٹیم 9 مئی کے مقدمے میں چئیرمین پی ٹی آئی سے تحقیقات کیلئے اڈیالا جیل پہنچی۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے اٹک پولیس ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کرلی اور کہا کہ وکلا کی موجودگی میں 9 مئی واقعات پربیان ریکارڈ کراؤں گا۔ ذرائع نے بتایاکہ اٹک پولیس ٹیم شاہ محمود قریشی سے تحقیقات کے بعد جیل سے روانہ ہوگئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button