پاکستان
9 مئی کو جناح ہائوس حملہ، سابق آئی جی سندھ اور پنجاب کا بیٹا بھی گرفتار
ملزم رضوان کو جناح ہاؤس کے باہر احتجاج اور توڑپھوڑ کے الزام میں پکڑا گیا ہے، رضوان کو جیو فینسنگ سے لوکیشن سامنے آنے پر گرفتار کیا گیا: پولیس
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) 9 مئی کو جناح ہاؤس لاہورکے باہر احتجاج کرنے پر سابق آئی جی سندھ اور پنجاب میجر (ر)ضیا الحسن کے بیٹے کو بھی گرفتار کر کے ان سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم رضوان کو جناح ہاؤس کے باہر احتجاج اور توڑپھوڑ کے الزام میں پکڑا گیا ہے، رضوان کو جیو فینسنگ سے لوکیشن سامنے آنے پر گرفتار کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم رضوان ضیا سابق آرمی آفیسر کا داماد بھی ہے جب کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔