پاکستان

خواجہ آصف سے امریکی سفیر بلوم کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

دنیا کو پاکستان کے کردار اور علاقائی امن و سلامتی کیلئے اس کی کوششوں کو تسلیم کرنا چاہیے،امریکی سفیر اور وزیر دفاع میں ہونیوالی ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد (کھوج نیوز، این این آئی)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی۔وزیر دفاع نے امریکی حکومت کے ساتھ حکومتی فورم پر کامیاب بات چیت پر روشنی ڈالی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے شعبوں،دفاع، توانائی اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے خطے اور بالخصوص پاکستان کے لیے مستحکم اور خوشحال افغانستان کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ وزیر دفاع نے انسداد دہشت گردی سے روایتی دفاع کے دائروں تک دفاعی تعلقات کو مزید متنوع بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ دنیا کو پاکستان کے کردار اور علاقائی امن و سلامتی کے لیے اس کی کوششوں کو تسلیم کرنا چاہیے۔دونوں فریقین کا موقف تھا کہ قومی اور علاقائی سلامتی ایک اہم اور مشترکہ موضوع ہے۔

پاکستان اور ازبکستان میں کتنے بلین کے تجارتی معاہدے پر دستخط ہوئے؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button