پاکستان

دہشتگردوں کی شامت آگئی، آرمی چیف نے حیران کن قدم اٹھا لیا

کے پی پولیس دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن فورسزکے طورپرلڑی ہے ، جنرل عاصم منیر کا پشاورپولیس لائنزدھماکے کے مقام کا دور

راولپنڈی (کھوج نیوز، آن لائن) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بحیثیت قوم دہشتگردی کی لعنت کوجڑسے اکھاڑپھینکنے گے، انشااللہ دیرپاامن حاصل کرکے رہیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پشاورپولیس لائنزدھماکے کے مقام کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پولیس افسران اورجوانوں سے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے کے پی پولیس اورقانون نافذکرنیوالے اداروں کے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کردارکاسراہا۔ انہوں نے کہا کے پی پولیس دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن فورسزکے طورپرلڑی ۔

بحیثیت قوم دہشتگردی کی لعنت کوجڑسے اکھاڑپھینکنے گے۔آرمی چیف نے کہا انشااللہ دیرپاامن حاصل کرکے رہیں گے۔ آرمی چیف نے ماردوطن کے دفاع کیلیے جانوں کانذرانہ پیش کرنیوالے پولیس شہداکوخراج تحسین پیش کیا۔

رواں سال کتنے میگاواٹ بجلی سسٹم سے باہر ہو جائیگی؟ رپورٹ آگئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button