پاکستان

پاکستان میں کینسر کی شرح میں کس حد تک اضافہ ہوا؟ تشویشناک رپورٹ

دنیا بھر میں کینسر سے آگاہی کا عالمی دن آج منایا جائے گا ' گذشتہ سال پاکستان میں ایک لاکھ 78 ہزار کینسر کے نئے کیس رجسٹرڈ ہوئے

لاہور ( این این آئی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں کینسر سے آگاہی کا عالمی دن آج آج (ہفتہ ) 4فروری کو منایا جا رہا ہے۔ گزشتہ سال پاکستان میں کینسر کے 178,000 نئے کیس رجسٹرڈ ہوئے اور اندازاً ایک لاکھ سے زائد افراد کینسر کے باعث وفات پا گئے۔ پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) کے زیر اہتمام آج ملک بھر میں کینسر سے آگاہی کے پروگرامات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

کینسر کا علاج کرنے والے ملک کے نامور طبی ماہرین پیما کے ویبینار میں شریک ہوں گے جو رات ٩ بجے فیس بک پر براہ راست دکھایا جائے گا۔ مرکزی صدر پیما ڈاکٹر عبدالعزیز میمن، ڈاکٹر محمد قاسم، ڈاکٹر افتخار برنی اور ڈاکٹر عبدالرشید وہاب کا کہنا ہے کہ کینسر قابل علاج مرض ہے۔ بروقت تشخیص اور مکمل علاج سے کینسر جیسے موذی مرض سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے۔ طبی ماہرین نے زور دیا کہ صحت مند غذا اور فعال طرز زندگی کے ذریعے کینسر کے امکانات کو کم کیا جا سکتا ہے۔

ہیٹ ویو اور ماحولیاتی تبدیلی کیلئے کیا کرنا ہوگا؟ ہائیکورٹ کا بڑا حکم

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button